• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اسی ایل کے بقیہ میچز کیلئے ڈرافٹ آئندہ چند روز میں ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ڈرافٹ آئندہ چند دنوں میں ہونے کا امکان ہے ۔

فرنچائزز کو ڈرافٹ کے لیے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست مہیا کر دی گئی ہے، ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کھلاڑیوں سمیت صف اول کے بین الاقوامی کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کے لیے درد سر بن گئی ہے۔

‏ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے صف اول کے کھلاڑی مکمل طور پر دستیاب نہیں ہیں اور جو ہیں وہ بھی کچھ حصے کے لیے دستیاب ہیں اس لیے سرکردہ انٹرنیشنل کرکٹرز کی عدم دستیابی فرنچائزز کے لیے درد سر بن گئی ہے ۔


پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں ہیں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں ہیں۔

سری لنکا، بنگلہ دیش ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے بھی کھلاڑی دستیاب ہیں ۔

پلاٹینم اور ڈائمنڈ میں بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی سے فرنچائزز کو اپنے مضبوط کمبی نیشن بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے ۔

پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے بعض غیر ملکی کرکٹرز اب انڈین پریمئر لیگ میں مصروف ہیں۔ پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

تازہ ترین