• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنو موبائل کی جانب سے Spark 7Pro کے لانچ کا اعلان، صارفین کے لئے بیشمار آفرز اور ڈسکائونٹ

ٹیکنوموبائل اپنی Spark سیریز میں ایک اور شاندار اور جدید اسمارٹ فون کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے Spark 7Pro کے لانچ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 یہ اسمارٹ فون 3مئی کولانچ کیا جائیگا۔ اس سے قبل Spark 7Pro کی نئی Brand Ambassador منال خان کا اعلان اور کمپنی کی جانب سے جاری کردہ آ فیشل ٹیزر ویڈیو سوشل میڈیا پر چرچے میں تھیں، کہ ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے اپنے آفیشل پلیٹ فارمز پر لانچ کی خبربھی سامنے آگئی۔ 

ٹیکنو فینز اور موبائل صارفین نئے آنے والے اس اسمارٹ فون کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ سماجی تعلق کی ویب سائٹ Twitter پر بھی صارفین کی جانب سے ٹرینڈ چلایا گیا اور Spark 7Pro سے جڑی توقعات کا بھی بھرپور مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

Spark 7Pro کا لانچ ایونٹ 3 مئی شام 5 بجے ٹیکنو موبائل کے آفیشل فیس بک TECNO Mobile Pakistan پر کیا جائیگا،Spark سیریز ٹیکنو موبائل کی ایک کامیاب سیریز ہے۔ جس میں اب کی بار گیمنگ بیسٹ اسمارٹ فون Spark 7Pro کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جس کے لئے گیمنگ فیچرکو مذید جدید اور موئثر بنانے کے لئے Spark 7Pro ، MediaTek Helio G80 پروسیسر سے مزین ہوگا، ساتھ ہی 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ اور شاندار کیمرہ فیچرز کے لئے 48MP کا کیمرہ بھی اس اسمارٹ فون میں شامل ہونگے۔

ٹیکنو موبائل اس اسمارٹ فون کے لئے پاکستان کی ای کامرس ویب سائٹ Saamaan.pkپر سیل کا انعقاد بھی کریگا۔اس سیل میں 1000/- روپے کا شاندار ڈسکائونٹ اورٹیکنو موبائل کی جانب سے صارفین کے لئے ٹیکنو HiPods بطور گفٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یہ سیل 3 مئی سے 7 مئی تک جاری رہے گی۔

 اس اسمارٹ فون کی اصل قیمت ابھی تک کپمنی کی جانب سے جاری نہیں کی گئی تاہم اس سیل کے بعد یہ اسمارٹ فون ریٹیل مارکیٹ میں بھی ڈسکائونٹ پرائس میں دستیاب ہوگا۔صارفین کے لئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ ریٹیل مارکیٹ سے اس اسمارٹ فون کی خریداری پر ایک مسٹری باکس ملے گا ،جس کے زریعے صارفین 1000 LEDs کی شاندار قرع اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

مذیدمعلومات اور اپڈیٹس کے لئے ٹیکنو موبائل کی ویب سائٹ وزٹ کریں ۔ 

تازہ ترین