لاہور (نمائندہ جنگ)سول جج الباسط مدثر کی عدالت میں شہباز شریف اور مریم نواز کے خلاف زمینوں پر قبضہ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی، ،وکلاء بحث کیلئے طلب کرلئے گئے،عدالت کے روبرو عبدالروف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مریم نواز اور شہباز شریف نے جاتی عمرہ کے گردونواح میں زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے ، جاتی امرا کی زمینوں کو دھوکا دہی سے شہباز شریف اور مریم نواز نے اپنے نام کروایا،استدعا ہے کہ عدالت زمینوں کی ملکیت اصل مالکان کے نام منتقل کرنے کا حکم دے ،عدالت نے وکلاء کو بحث کے لیے27 مئی کوطلب کر لیا۔