• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں شہباز شریف سے ملک رفیق رجوانہ سابق گورنرپنجاب اور ملک آصف رفیق رجوانہ کی ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران رفیق رجوانہ سے مقدمات کے سلسلہ میں اور سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی گفتگو ہوئی میاں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاسی انتقام اور نیب کی چیرہ دستیوں کی انتہا ہو گئی ہے ہمارے خاندان کے تمام افراد کو جھوٹے بے بنیادمقدمات میں ملوث کیا گیا ہے ،انشاء اللہ سرخرو ہوں گے ،ملاقات کے دوران آصف رفیق رجوانہ سے ملتان کے شہباز شریف کے دور کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ۔
تازہ ترین