• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی


حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی جس پر ریکسیو 1122 موقع پر پہنچ کر قابو پا لیا۔

آگ سے اسٹور میں موجود سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسپتال انتظمیہ نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔

ریکسیو 1122 کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل کے اسٹور میں آک بھڑک اٹھی تھی جس پر ریسکیو 1122 کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے جانی نقصان نہں ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ ہاسٹل کے اسٹور میں لگی تھی۔

دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین