لاہور (نمائندہ جنگ)ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور خریدو فروخت کی بندش کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جسٹس جواد حسن آج 5 مئی کو سماعت کریں گے، انور علی سنگا ایڈووکیٹ کی درخواست میں وفاقی حکومت گورنر سٹیٹ بنک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 3مئی کو پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہونا تھی، سٹیٹ بنک کی جانب سے پچھلے ماہ 28 اپریل کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے قرعہ اندازی اور پرائز بانڈ کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی خلاف قانون اور امتیازی سلوک ہے،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے۔