• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت ایس او پیز پر عمل نہیں کرارہی‘ فواد چوہدری

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سب سے کم عملدرآمد سندھ اور خصوصا کراچی میں ہوا ہے‘ حکومت سندھ صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے‘جس طرح نواز شریف اور زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے اسی طرح پی ڈی ایم کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست بھی ختم ہوتی نظر آرہی ہے‘مریم اور بلاول جیسی نابالغ قیادت ہم پر مسلط ہوگئی ہے‘ان کو بس روز اٹھ کر عمران خان کے خلاف بولنا ہے‘کالعدم جماعت کا رویہ اور کام اسلامی تعلیمات ‘ آئین اورقانون کے منافی تھا اسی لئے حکومت نے اس جماعت کو کالعدم قرار دیا ‘ حکومت کی طرح اس تناظر میں عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ‘یورپی یونین کی قرارداد پاکستان کے داخلی معاملات پر اثرانداز نہیں ہوگی‘ الیکشن کمیشن بتائے کہ کس طرح یو اے ای میں بیٹھے ہوئے شخص کے نام پر پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی ۔

تازہ ترین