• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے پھیلائو کے سدِ باب کیلئے وسائل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ نے سیکرٹری صحت امتیاز شاہ اور ایڈیشنل ڈی جی ہیلتھ اکرام اللہ کے ہمراہ مفتی محمود ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مذکورہ افسران نے کورونا ویکسین سنٹر اور آئی سی یو کا معائنہ کیا اور دستیاب وسائل اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ دورے کے دوران متعدد ہدایات جاری کر تے ہوئے سیکرٹری صحت نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے سدِ باب کے سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس موقع پر آکسیجن سٹاک کا بھی معائنہ کیا گیا اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے کچھ ضروری ہدایات بھی دی گئی۔ افسران نے مریضوں کی تیمارداری بھی کی اور ان سے موجودہ سہولیات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ کورونا ویکسنیشن سنٹرمیں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے افسران نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسی طرح بھی کورونا وائرس کے مریضوں کوپریشانی نہیں ہونی چاہیے اور ان کو تما م سہولیات کی فراہمی میں ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔
پشاور سے مزید