• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا بچوں کو کورونا ویکسین دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ کینیڈا میں بچوں کو کورونا ویکسین دینے کی منظوری دے دی گئی۔

12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں ویکسین کو بچوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔

دوسری جانب کینیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیروبی سے وزارت صحت کے مطابق کینیا نے پچھلے ہفتے بھارت سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی لگادی تھی۔ 

تازہ ترین