• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے تحفظ والدین آرڈیننس2021 جاری کردیا


صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت تحفظ والدین آرڈیننس2021 جاری کردیا۔

آرڈیننس کا مقصد بچوں کی جانب سے والدین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔

 آرڈیننس کے تحت والدین کو گھروں سے نکالنا قابل سزا جرم ہوگا، والدین کو گھروں سے نکالنے پر ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

آرڈیننس کے مطابق گھر بچوں کی ملکیت ہونے یا کرائے پر ہونےکی صورت میں بھی بھی والدین کو نہیں نکالاجا سکےگا، جبکہ گھر والدین کی ملکیت ہونے کی صورت میں والدین کو بچوں کو گھر سے نکالنے کا اختیار ہوگا۔

والدین کے بچوں کو تحریری نوٹس دینے کی صورت میں گھر خالی کرنا لازمی ہوگا، وقت پر گھر خالی نہ کرنے کی صورت میں 30 دن تک جیل، جرمانہ یا دونوں سزاؤں کا اطلاق ہوگا۔

آرڈیننس کے مطابق بچوں کی جانب سے گھر نہ چھوڑنےکی صورت میں  ضلعی ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کا اختیار ہوگا، ضلعی ڈپٹی کمشنر والدین کی جانب سے شکایت پر کارروائی کا مجاز ہوگا۔

تازہ ترین