• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجدِ اقصیٰ پر حملہ بد ترین اسرائیلی دہشت گردی ہے: چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ پرحملہ بدترین اسرائیلی دہشت گردی ہے۔

چوہدری محمد سرور کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

چوہدری محمد سرور  نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوگا دنیا میں امن قائم نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا ہے کہ امتِ مسلمہ کو بھی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک پالیسی بنانا ہوگی۔

تازہ ترین