• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث سمیت6 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں،تفصیلات کے مطابق بن قاسم میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار کر لئیے گئے، ساتھی فرار ہو گیا،گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور شہری سے چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا ، زیر استعمال موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے،گرفتار ڈاکوؤں میں علی رضا ولد عنایت اللہ شیخ اور علی رضا ولد صدرالدین شامل ہیں،ایس آئی یو نے بزنس مین کو بھتے کی پرچی بھجنے والے 3 بھتہ خوروں محمد وسیم عرف دانش،نوید عرف بلا اور سلیمان عرف مکھی کو سپر مارکیٹ لیاقت آباد کے علاقے سے گرفتار کر لیا، ملزمان نے اپریل میں افضل سیٹھ نامی بزنس مین کے بیٹے کو 50 لاکھ روپے بھتے کی پرچی دی تھی اور گھر کے گیٹ پر ہوائی فائرنگ بھی کی تھی،ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور چوری کی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،ملیر سٹی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارندے کو دستی بم سمیت گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد شہزاد عرف کھجی عرف حضرت بھارتی خفیہ ایجنسی "را "سے تربیت یافتہ اور مجموعی طور پر 18 قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید