• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ICC کے ’پلیئر آف دی منتھ‘ بھی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر قسمت کی دیوی مہربان ہے، اس مرتبہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔


آئی سی سی ماہ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب شائقین کرکٹ کی ووٹنگ سے کرتا ہے، اس ماہ کیلئے آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فخر زمان اور نیپال سے تعلق رکھنے والے کوشال برنر کو نامزد کیا تھا۔

آخری کے تین ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 228 رنز بنانے والے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 305 رنز بنا کر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے بابر اعظم سب سے زیادہ ووٹس لینے میں کامیاب رہے۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کے ماہِ اپریل کے بہترین پلیئر منتخب ہونے پر آپ کو مبارک ہو۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے پول میں شائقین کرکٹ کے ووٹس کو دیکھتے ہوئے پینل پولنگ کے نتائج کا اعلان کرتا ہے۔

تازہ ترین