• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوویکس پاکستان کو دوسری ویکسین کھیپ آئندہ ماہ فراہم کریگا

اسلام آباد (آئی این پی)کوویکس نے پاکستان کودوسری ویکسین کھیپ جلدفراہم کرنیکافیصلہ کرلیا ،کوویکس سے پاکستان کو ویکسین کی دوسری کھیپ آئندہ ماہ ملے گی‘ کوویکس پاکستان کودوسری کھیپ1.238ملین ڈوزکی فراہم کریگا، کوویکس پاکستان کوپہلی کھیپ میں 1.238ملین ڈوزفراہم کر چکا ہے،یاد رہے دو روز قبل کوویکس کی فراہم کردہ 12 لاکھ 38 ہزارکوروناویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں، کوویکس نے پاکستان کو پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے، کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے۔

تازہ ترین