عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کی بھارتی قسم کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث قرار دیدیا۔
امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے مودی سرکار سے ہٹ دھرمی چھوڑنے، ملک بھر میں لاک ڈاون اور لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارت میں ایک ہی روز میں مزید تین ہزار سے زائد اموات ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی۔