ایف ڈی اے نے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین بارہ سے پندرہ برس کے نوجوانوں کو لگانے کی اجازت دیدی۔
رپورٹس کے مطابق اس اجازت کے بعد ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانے والے والدین کو سکھ کا سانس مل گیا، کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی۔
امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں معمولات زندگی چند ہفتوں میں نارمل ہونے کا امکان ہے، اکثر شہروں میں ماسک کی پابندی برقرار رہے گی۔