• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا


عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ ڈی جی ریسرچ وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خا لد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس بھی شریک ہونگے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کرینگے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا، وہاں عید کل منائی جائے گی۔ امریکا اور یورپ میں کیلینڈر کے تحت تہوار منانے والے بھی جمعرات ہی کو عید منائیں گے۔

تازہ ترین