• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن PP کیخلاف متحد ہو گئی، حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی اور بعض اپوزیشن جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف متحد ہو چکی ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ لائن کے اس طرف کون اور اس طرف کون کھڑا ہے، پیپلز پارٹی کے مخالفین نے ثابت کیا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹر کی انگلی پکڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نون لیگ اور جے یو آئی ف نے جی ڈی اے کو سپورٹ کیا، پھر بھی یہ جماعتیں کہتی ہیں کہ ہم پر باپ کا ہاتھ نہیں۔

حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی عدالت میں ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وقت ثابت کر رہا ہے کہ وہ ’باپ‘ کی انگلی پکڑے بغیر کہیں نہیں جا سکتے۔

تازہ ترین