سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کا شکار کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔
قومی شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔
سکھر اور روہڑی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ کوچ میں پھنسے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اور موٹر وے پولیس سمیت مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو آپریشن کر کے الٹنے والی مسافر کوچ کو کرین کی مدد سے اٹھایا گیا۔