• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، خودکشی کا جعلی اسٹنٹ ٹک ٹاک اسٹار کی جان لے گیا

سوات سے تعلق  رکھنے والے 19 سالہ ٹک ٹاک اسٹار حمید اللہ کو خودکشی کے اسٹنٹ کرتے ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا، لوڈ پستول سے اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔


ویڈیو بناتے ہوئے ٹک ٹاکر سے غلطی سے گولی چل گئی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حمید اللہ اپنے دوست کی پستول کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا  لیکن اسے یہ نہیں پتا تھا کہ وہ پستول لوڈ ہے۔

ویڈیو بنانے کے دوران غلطی سے نوجوان سے ٹرگر دبا اور دماغ سے آر پار ہوگئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

حمید اللہ ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر کافی متحرک تھا، ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہے جبکہ انہوں نے 600 سے زائد ویڈیوز شیئر کی ہوئی ہیں۔

ایسے اور دیگر واقعات کے پیشِ نظر حکومت اس ایپ پر پابندی بھی لگاچکی ہے ، تاہم پھر بحال کیا گیا تھا۔

تازہ ترین