• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے ہی وزن تلے دب چکی ہے۔

اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر نواز شریف کو لندن میں کوئی خطرہ ہے تو مشورہ ہے فوراً پاکستان آجائیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ میاں صاحب کو کچھ ہو نہ جائے، یہ ملک ان کا ہے، یہ دھرتی ان کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اچھے طریقے سے میاں صاحب کی دیکھ بھال کرے گی اور محفوظ جگہ پر رکھے گی، پاکستان میں جیل سب سے محفوظ جگہ ہے۔ 

تازہ ترین