• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچی کی تیندوے کو سیر کروانے کی ویڈیو وائرل

 

ایک کمسن بچی کی تیندوے کو سیر کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب میں کمسن بچی ایک پارک شدہ گاڑی سے نیچے اترتی ہے اور کسی کو کھینچ کر باہر نکالتی ہے جو بعد ازاں تیندوا ثابت ہوا۔

تیندوا بچی سے سنبھل نہیں رہا اور وہ اس کے گلے میں بندھی زنجیر سے بمشکل اسے قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیااور کہاکہ یہ جنگلی حیات کے حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔