صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 15سالہ لڑکی کی ورثاء کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم زیادتی کے بعد لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، ورثا نے لڑکی کواسپتال منتقل کرنے کے بجائے اس پر تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق تشدد سے لڑکی کی موت واقع ہوئی جبکہ لڑکی کا رشتے دار اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز وزیر آباد میں پیش آیا تھا۔