• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فائرنگ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کو نیویارک ٹائمز نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے صفحہ اول پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں کے دوران نشانہ بننے والے بچوں کی تصاویر شائع کیں، تصاویر کا عنوان رکھا گیا ہے ’یہ صرف بچے تھے‘۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے دوران کم از کم 67 فلسطینی اور دو اسرائیلی بچے جان سے گئے۔

تازہ ترین