• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزیم ایک ایسی جگہ ہوتی ہےجس میں علوم و فنون کے نمونہ جات، وراثتی، ثقافتی، تہذیبی تمدنی اور ارتقا جیسے شعبہ جات کے آثار کا تحفظ کیا جاتا اور انہیں نمائش کے لیے رکھا جاتا ہے۔ پوری دنیا کے مختلف شہروں ، قصبوں اور دیہی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں میوزیم واقع ہیں۔ میوزیم بنیادی طور پر محققین اور ماہرین کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ وہاں رکھی گئی اشیا سے عوام کو بھی لگاؤ ہو۔ 

دورِ جدید میں دنیا بھر میں تعمیر کی جانے والے دیگر عمارتوں کی طرح میوزیم کی تعمیر میں بھی خوبصورتی، تخلیقی اور فعالیت پر زور دیا جاتا ہے۔ جدید فن تعمیر اور ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے اعلیٰ پائے کے میوزیم تعمیر کیے جارہے ہیں تاکہ عمارت کا ڈیزائن بھی لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے۔ ذیل میں حال ہی میں تعمیر کیے جانے والے منفرد طرز تعمیر کے حامل میوزیم کا ذکر کیا جارہا ہے۔

یوایس اولپمک اینڈ پیرالمپک میوزیم

گزشتہ سال امریکا کے شہر کولوراڈو اسپرنگس میں 60ہزار مربع فٹ رقبے پر اس میوزیم کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اس میں سے 20ہزار مربع فٹ پر گیلریز، جدید ترین تھیٹر، ایونٹس کے انعقاد کیلئے جگہ اور کیفے بنائے گئے ہیں۔ عمارت کا مرکزی ڈھانچہ میوزیم کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے زیادہ قابل رسائی میوزیم میں شامل ہو۔ اس کے بیرونی حصے میں 9ہزار سے زائد المونیم پینلز لگائے گئے ہیں جو کہ شکل اور سائز میں ایک دوسرے سے منفرد ہیں۔

اوکٹ ڈیزائن میوزیم

2011ء میں چین کے شہر شینزن میں بنائے جانے والے اس میوزیم کا رقبہ 5ہزار مربع میٹر ہے۔ یہ عمارت دیکھنے میں اسپیس شپ کی طرح معلوم ہوتی ہے جو زمین سے اوپر اٹھی ہوئی ہو۔ اس میں چھوٹی چھوٹی تکونی کھڑکیاں بنائی گئی ہیں جبکہ اندرونی حصہ سفید رنگ اور خمیدہ ڈیزائن پر مشتمل ہے۔ عمارت کی نچلی منزل میں لابی اور کیفے موجود ہیں جبکہ بالائی دونوں منزلیں نمائش کے لیے مخصوص ہیں، جہاں فیشن شوز اور تصوراتی آٹوموٹو شوز منعقد کیے جاتے ہیں۔

ڈیپو بوائجمینزمیوزیم

اس کی تعمیر گزشتہ سال نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم کے میوزیم پارک میں کی گئی۔ 39.5میٹر اونچی یہ عمارت کسی پیالے یا کٹورے کی مانند معلوم ہوتی ہے۔ ڈپو میں آنے والوں کیلئے ایک نئے قسم کا تجربہ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ایک مضبوط انجن روم ہے، جس میں موجود ایک لاکھ51ہزار اشیا کے مکمل مجموعہ تک عوام کی رسائی ہے۔ اسٹوریج اور نگہداشت کے مختلف شعبوں کے علاوہ، ڈپو میں ایک ریسٹورنٹ اور 35میٹر کی بلندی پر ایوارڈ یافتہ چھت پر بنایا گیا جنگل ہے۔

بائیوڈوم سائنس میوزیم

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں 15ہزار مربع میٹر پر تعمیر کردہ اس میوزیم کی تعمیر 2020ء میں مکمل کی گئی۔ کانوا آرکیٹیکٹ نے اس کا ڈیزائن اس طرح تیار کیا ہے کہ یہ انسانوں کو قدرتی ماحول کی پیچیدگیوں کے حوالے سے حساس بنانے میں ادا کرتا ہے، خاص کر موجودہ موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات کو سمجھنے میں۔ عمارت کی غیر معمولی چھت بڑے پیمانے پر اسکائی لائٹ پینلز پر مشتمل ہے جو قدرتی روشنی کی فراہمی کا باعث بنتے ہیں۔

تازہ ترین