• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ میرا کا عمران ہاشمی سے متعلق بڑا دعویٰ

پاکستانی فلم اسٹار میرا جی نے بھارتی فلم اسٹار عمران ہاشمی سے شادی کی پیشکش ہونے کا بڑا دعویٰ کر رکھا ہے۔

میرا کے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو کا کِلپ سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی جانب سے شادی کی پیشکش کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے سینئر صحافی سہیل ورائچ کو جون 2017 میں دیے گئے ایک عید اسپیشل انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بھارت سے عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’جب وہ فلم ’نظر‘ کی شُوٹنگ کیلئے بھارت میں موجود تھیں تو انہیں وہاں عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے منع کردیا تھا۔

میرا جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہدایت کار مہیش بھٹ نے انہیں بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے بھی شادی  کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اداکارہ نے اشمیت پٹیل سے بھی شادی سے انکار  کردیا تھا جس کی وجہ مذہب کا ایک نہ تھا۔

یاد رہے کہ میرا جی نے 2005 میں مہیش بھٹ کی  لکھی فلم ’نظر‘ میں اشمت پٹیل کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نےدیگر بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

تازہ ترین