• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا اللّٰہ عباسی کی ڈی جی ایف آئی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

گریڈ 22 کے پولیس افسر ثنا اللّٰہ عباسی کے  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)  ایف آئی اے کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ثناء اللّٰہ عباسی آئی جی خیبرپختونخوا کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گریڈ 22 کے پولیس افسر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو ہٹا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق واجد ضیاء کو ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 21 کے پولیس افسر معظم جاہ انصاری کو  آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا، معظم جاہ انصاری کمانڈنٹ ایف سی کےطور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

گریڈ 21 کےپولیس افسر صلاح الدین خان کمانڈنٹ ایف سی تعینات کردیئے گئے ۔پولیس افسر صلاح الدین خان آئی جی آزادکشمیر خدمات انجام دے رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید