• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ ملازمین کیلئے شہداء پیکیج کی جلد ادائیگی کیلئے خط ارسال کردیا ہے،پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو صوبائی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں شہداء پیکیج کی جلد ادائیگی کے لئے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو دوسری یاددہانی کا خط ارسال کر دیا۔ پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر امیر تاج خان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو بھیجے گئے خط کے ساتھ انتقال کرنے والے ملازمین کی فہرست منسلک کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مرحومین کے خاندانوں کو شہداء پیکیج کی ادائیگی کے لئے 18 جنوری کو فہرست بھیجی گئی تھی اور استدعا کی گئی تھی کہ پیکیج جلد از جلد ادا کیا جائے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے فہرست کی تصدیق کی جائے لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ خط میں درخواست کی گئی ہے محکمہ خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام سے شہداء پیکیج کی ادائیگی کے لئے رابطہ کیا جائے۔
تازہ ترین