• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جو مرضی کہے بجٹ انکے سامنے منظور ہوگا، گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کہتی رہے ان کی آنکھوں کے سامنے بجٹ منظور ہوگا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اعداد و شمار کو پڑھے بغیر تنقید کر رہی ہے، ان کو چاہیے کہ بجٹ دستاویز کو غور سے پڑھیں ان کو کوئی اعتراض نہیں ملے گا، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی متحد ہیں جب کہ پی ڈی ایم میں کوئی اتحاد و اتفاق نہیں ہے۔گورنر نے کہا کہ کسی قسم کی سیاسی تفریق کے بغیر پنجاب کے قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں6جبکہ صوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں میں 3فلٹر یشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی،فواد احمد چوہدری،اسدعمر،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت وزاءاور اراکین قومی اسمبلی کا پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کارکردگی پر بھر پور اظہار اعتماداور گور نر پنجاب کے اقدامات کو بھی سراہا ۔
لاہور سے مزید