• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ کے دوران سرفراز احمد سے نوک جھونک ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے معذرت کرتے پیغام پر محمد حفیظ نے انہیں شاباشی دے دی۔

سرفراز احمد سے جھگڑے پر شاہین آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کو عزت دیتے ہوئے خاموش ہوجانا چاہیے تھا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جو ہوا وہ اس موقع کی گرما گرمی کے سوا کچھ نہیں تھا۔

اس پیغام پر کرکٹر محمد حفیظ نے شاہین شاہ کو شاباشی دی ہے، انہوں نے شاہین شاہ کے ٹوئٹ پر ردعمل میں لکھا کہ شاباش شاہین شاہ، ہمیشہ خوش رہیں۔

تازہ ترین