• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو اڈے نہ دینا بہت اچھا اقدام ہے، امیر حیدر ہوتی


عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی امیر حیدر  ہوتی کا کہنا ہے کہ امریکا کو اڈے نہ دینا بہت اچھا اقدام ہے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرحد پار دہشت گردوں کی آمد و رفت نہ ہو۔

اے این پی کے رکن قومی اسمبلی امیر حیدرہوتی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی آمدو روفت کو بھی روکا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملے کو اہم قرار دے دیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورے ایوان کو معاملے پر اِن کیمرہ بریفنگ دینے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین