• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بتائیں 3 سال میں ریاست مدینہ نعرے کا کیا بنا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بتائیں کہ تین سال میں ریاست مدینہ نعرے کا کیا بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس اب تبدیلی لانے کا وقت ہے نہ استطاعت ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان بتائیں کہ تین سال میں ریاست مدینہ نعرے کا کیا بنا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ چار وزرائے خزانہ اپنے معاشی فلسفے کی تبلیغ کرکے چلے گئے۔

مصر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مصر میں دانشوروں کو سزائے موت سنانا قابل مذمت ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی تنظمیں مصر میں منتخب ارکان کی سزائیں رکوائیں۔

تازہ ترین