وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسوفٹ کے بانی ارب پتی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے انسداد پولیو کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے پولیوکیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے پولیو سمیت کورونا سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کیلئےحکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے بل گیٹس فاونڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے،
کورونا وبا میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال 3 کروڑ30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔