• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز کی ٹیم شیروں کی طرح کھیلی، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6  کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز فائنل میں شیروں کی طرح کھیلی۔

ملتان سلطانز کی پشاور زلمی سے تاریخی جیت پر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے فرنچائز کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ٹیم نے ابو ظبی میں شیروں کی طرح کھیلا ، رضوان کی شاندار کپتانی، جبکہ پوری کوچنگ عملہ اور باقی کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’ملتان سلطانز کی ٹیم، مینجمنٹ اور اونرز پر انہیں فخر ہے۔‘

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فتح کا تاج اپنے سر سجایا۔

یاد رہے کہ ابوظبی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی تھی۔

تازہ ترین