• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز نے جیت کا جشن کیسے منایا؟ ویڈیو دیکھیں

ابوظبی میں کھیلے جانے والے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ملتان سلطانز کی جیت پر شیخ زید اسٹیڈیم آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔

میچ کے اختتام پر ملتان سلطانز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کپتان محمد رضوان کو مل کر کندھوں پر اٹھایا، اس کے بعد سب کھلاڑیوں نے مل کر سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان محمد رضوان بولنگ کوچ اظہر محمود کو گرم جوشی سے گلے لگاتے ہیں ۔

2 منٹ اور9 سیکنڈ پر مستمل شیئر کردہ ویڈیو میں گراؤنڈ میں کی گئی شاندارع آتش بازی کو دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

فائنل میں ملتان کی جانب سے صہیب مقصود اور رایلی روسو نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ رایلی روسونے 21 گیندوں پر 50 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ موجود صہیب مقصود نے اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے 35 گیندوں پر 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

زلمی کی جانب سے بھرپور دفاع کیا گیا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین