• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف عدالت سے سند یافتہ چور ثابت ہوئے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیسلین مافیا اور گاڈ فادرز کے القابات پانے والے نوازشریف عدالت سے سند یافتہ چور ثابت ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بیماری کے نام پر لندن میں پولو میچ دیکھنے والوں کی نوسربازی عیاں ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ شاہی خاندان کے لٹیروں کو عدالتی فیصلے نے ایک بار پھر رسوا کر دیا، لندن میں بیٹھے بھگوڑے کی معصوم عوام سے کی جانے والی ہمدردیاں بھی اس کی طرح کھوکھلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت نے کپتان کو ایک بار پھر سرخرو کیا، کرپٹ شاہی ٹبر قانون اور آئین کی روشنی میں مزید ایکسپوز ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہاکہ نواز شریف عدالت سے سرٹیفائیڈ بھگوڑے کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکے ہیں، ملکی اداروں اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین