• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی کارکردگی سے مسلم لیگ ق مطمئن نہیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی سے مسلم لیگ ق مطمئن نہیں،سابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت بین الاقوامی ٹریولنگ کے سلسلے میں اپنی مکمل گائڈ لائن جاری کرے

ماہر تعلیم سید عابد نے کہا کہ ماہر تعلیم کے ذریعے معیارتعلیم عالمی سطح کے مطابق کرسکتے ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ اور آصف زرداری کی ملاقات معنی خیز اس حوالے سے سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی سے مسلم لیگ ق مطمئن نہیں اس سے اتفاق کے علاوہ کچھ ہو نہیں سکتا یہ تو صحیح ہے کہ پانچ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے اور حکومت کوکوئی بہت زیادہ کریڈٹس نہیں دیا جاسکتا اور جو بھی بہتری آئی ہے وہ زراعت کے شعبے میں آ ئی ہے باقی اکانومی کے باقی شعبے ہیں اس میں حالات ویسے کے ویسے ہیں گورننس کے اوپر پہلے بھی شور اٹھتا رہا ہے

ا ب بھی پنجاب کی گورننس پر بھی بہت سارے سوال ہیں اور جو پرویز الہٰی صاحب کی جو باتیں ہیں اس سے اتفاق کرنا پڑتا ہے جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ حکومت کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے۔

پنجاب میں یکساں نصاب سے متعلق کنفیوژن دور ہونی چاہئے اس حوالے سے ماہر تعلیم سید عابدی کاکہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی کا یکساں تعلیم کامنشور ہے تو سب سے پہلے آپ سسٹم کی بات کریں جہاں پر ایڈوانس تعلیم دی جارہی ہے ایسے اسکولز ہیں جہاں پر بیرون ملک کی تعلیم دی جارہی ہے ان کو آپ پیچھے نہیں لا سکتے اگر کوئی سنگاپور کا کوئی کنڈرگارڈن سسٹم چل رہا ہے یا کوئی مونٹیسوری کا سسٹم چل رہا ہے آپ ان کو پیچھے نہیں لا سکتے۔

تازہ ترین