• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن حکام کا چھاپہ، ایکسائز کانسٹیبل رشوت وصول کرتے گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن حکام نے چھاپہ مارکر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کانسٹیبل کو رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتارکرلیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کوزبیرعلی نے درخواست دی کہ محکمہ ایکسائزکاکانسٹیبل محمدبشارت اس سے پندرہ ہزار روپے رشوت طلب کررہاہے۔ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کے حکم پرسرکل افسراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی سیدندیم الحسن نے مجسٹریٹ درجہ اول محمدارشدکی نگرانی میں چھاپہ مارکرکانسٹیبل محمدبشارت کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تازہ ترین