• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سرجانی میں تاجر سے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شہری سے بھتہ مانگنے والے بھتہ خور کو رینجرز نے گرفتار کر لیا، ملزم نے 14 جون کو تاجر سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرجانی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے انتہائی مطلوب ملزم محمد ناصر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے 14 جون 2021ء کوسرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36، لیاری تیسر ٹاؤن کے رہائشی تاجر کوکال کر کے 25 لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ملزم نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر کے بیٹے کو اغواء کرنے اور تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

تاجر نے فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن پر کا ل کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین