• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رکنِ پنجاب اسمبلی نے FIA سائبر کرائم ونگ سے کیوں رجوع کیا؟

پی ٹی آئی کے رکنِ پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج کو ان سے منسوب کرنے کے خلاف ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ سے رجوع کرلیا ہے۔

میانوالی سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک احمد خان بھچر نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ایسی فوٹیج ان سے منسوب کی گئی ہے کہ جس میں لوگ ایک شخص پر تشدد کرتے دکھائے گئے ہیں۔

انہوں نے درخواست میں لکھا ہے کہ واقعہ بھلوال میں پیش آیا جبکہ فوٹیج کے نیچے لکھا ہے کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے مجھ پر تشدد کر رہے ہیں۔

ملک احمد خان بھچر نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ فوٹیج کو منسوب کر کے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین