• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کے سندھ کے ایم پی اے سے شادی سے متعلق دعوے پر صحافی کا سعید غنی سے سوال

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی سندھ کے ایم پی اے سے شادی سے متعلق دعوے پر صحافی نے صوبائی وزیر سعید غنی سے سوال پوچھ لیا جس پر سعید غنی مسکرادیئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ وہ ایم پی اے کون ہیں جس سے حریم شاہ نے شادی کی ہے؟۔

صحافی نے سعید غنی سے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، آپ نے بہت چاول کھائے ہیں ہاتھ تو دکھادیں۔

سعید غنی نے ایم پی اے کی شادی سے متعلق سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرا دیئے، دونوں ہاتھ اٹھا کر دکھا دیئے، اور صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری گھڑی بھی دیکھ لیں۔

تازہ ترین