• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکار جیسن ڈریلو جلیبیاں بنانے لگے

امریکی گلوکار اور گیت نگار جیسن ڈریلو نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ برصغیر پاک وہند کی ایک نہایت ہی مشہور و معروف مٹھائی جلیبی تیار کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ آپ میں سے کافی لوگ اب بھی حیران ہونگے کہ جلیبی کیا ہوتی ہے؟ 

جلیبی کی تیاری  پر مبنی ویڈیو  میں پس منظر میں تیشار کا گانا جلیبی بے بی بھی سنا جاسکتا ہے۔

انکی یہ ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہوئی اور اسے لوگوں نے بہت پسند کیا ہے اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ وہ مزیدار جلیبیوں کتنی مقدار میں اور کس قدر کھانا چاہتے ہیں۔

 اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد گرما گرم جلیبی کھانے کی آپکی خواہش بھی بڑھ جائے گی۔

تازہ ترین