کراچی(جنگ نیوز) ایران میں مذاکرات، افغان حکومت اور طالبان پر امن حل پر متفق، فریقین متفقہ اسلامی نظام ،اسکےطریقہ کاراورمزید مشاور ت کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پربھی رضامند ہوئے۔
ایران میں طالبان اور افغان سیاسی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کے مسئلے کا پر امن طریقےسےحل تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم کاایک بیان میں کہنا ہےکہ ایران میں طالبان وفد کی افغان سیاسی وفد سےبدھ اور جمعرات کو ملاقات ہوئی، ملاقات میں فریقین متفق ہوئےکہ جنگ افغان مسئلےکا حل نہیں،افغانستان کے مسئلےکا پر امن طریقےسےحل تلاش کرناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فریقین امن کی راہ ہموار کرنےکے طریقہ کار ،متفقہ اسلامی نظام اور اس کےحصول کےطریقہ کارپربات چیت اور مزید مشاور ت اور وضاحت طلب معاملات کےحل کے لیے مذاکرات خوشگوارماحول میں کیےجانے پربھی رضامند ہوئے۔