ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈویژنل صدر حاجی اللہ وسایا خان لنگاہ نے کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد اصولی طور پر وزیر اعظم کو مستعفی ہو جانا چاہئے ،سرائیکی خطے کی محرومیوں کا خاتمہ صرف اور صرف صوبہ سرائیکستان کے قیام سے ہی ممکن ہے ۔ حکومت سرائیکی خطے کے زمینداروں کو گندم کی فروخت کیلئے فوری طور پر وافر مقدار میں باردانہ فراہم کرے ۔ سرائیکی خطے کی نہروں میں سالانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑا جائے اور ڈیرہ غازیخان میں رو د کوہی کے پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے منی ڈیم فوری طور پر بنائے جائیں اس موقع پر اللہ وسایا بھٹی ٗ بلال خان لنگاہ ٗ جعفر خان لنگاہ ٗ ڈاکٹر احسان چنگوانی ٗ عاشق حسین کورائی ٗ سرفراز سانگھی ٗ زوہیب حسن لنگاہ ٗ پرویز خان لنگاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔