• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پانی کی سپلائی مزید بہتر کر نیکی ہدایت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سی ڈی اےکے چیئرمین عامر علی احمد نےراول واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں پانی کی سپلائی کومزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل واٹر سپلائی سردارزمری نے چیئرمین سی ڈی اے کو راول واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور اسلام آباد میں پانی اور اس کی سپلائی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راول واٹر ٹریٹمنٹ سے پانی کو ٹریٹ کر کے جی سیون، جی ایٹ اور آئی ایٹ سیکٹر کے رہائشیوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ پانی کی فراہمی کو بہتر کرنے کیلئے تمام تر موثر اقدامات کیے جارہے ہیں ،اسی نقطہ نگاہ سے سملی ڈیم سے چار ملین گیلن پانی بڑھا دیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شدید گرمی میں کسی جگہ پر بھی پانی کی سپلائی متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔دریں اثنا سی ڈی اے انتظامیہ نے لیکجز کو ختم کر کے دو کروڑ ستر لاکھ گیلن پانی کو ضائع ہونے سے بچاکر محفوظ کرلیا
تازہ ترین