کینسرکے مرض میں مبتلا اولمپیئن نوید عالم کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔
اولمپیئن نوید عالم کو شوکت خانم اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
اہل خانہ کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کو شوکت خانم میموریل اسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔
نوید عالم کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔
نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لے لی تھی، ٹیکنیکل آفیسر سندھ حکومت فیض منگی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا گیا ہے، سندھ حکومت ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کو سندھ حکومت کا خط موصول ہو گیا ہے۔