• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کیس، نیب کو شاہد خاقان سے 63 کروڑ روپے کی وضاحت درکار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایل این جی کیس،نیب کو شاہد خاقان سے 63 کروڑ روپے کی وضاحت درکار، بھارتی کمپنی سے 563 ملین شاہد خاقان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے،نیب کی انویسٹی گیشن رپورٹ، تفصیلات کے مطابق نیب کو ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے 63 کروڑ روپے کی وضاحت درکار ہے، کل637 ملین روپے کی رقم شاہد خاقان اور بیٹے عبداللہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس کی انویسٹی گیشن رپورٹ سامنے آگئی، جس میں نیب راولپنڈی کو 63کروڑ روپے کی وضاحت درکار ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان نے ائیر بلیو اکائونٹ سے پیسے لیکر شیئرز خریدے، انھوں نے اپنا ایک اکاؤنٹ بطور انجینئر کھلوایا

اکاؤنٹ میں ٹرنینٹی ایف زی سی کمپنی سے 5 لاکھ ڈالر رقم منتقل ہوئی، رقوم بطور ایجنٹ کمیشن سروسز اور انجینئرنگ سروس مد میں وصول گئی۔ انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق 2016 میں 5 دنوں کے اندر اس اکاؤنٹ میں57 ملین ٹرانسفر ہوئے اور 56 ملین ائیر بلیو کو واپس کرتے ہوئے ایئربلیو کے شیئرز خریدے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیٹے عبداللہ نے 49 لاکھ کی رقم اپنے والد کو ٹرانسفر کی جبکہ دسمبر 2016 سے جنوری 2017 بھارتی کمپنی سے رقوم منتقل ہوئی، بھارتی کمپنی سے کل 563 ملین شاہد خاقان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے۔

تازہ ترین