• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی سوتیلی بیٹی سمیرا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا  ہے۔

حال ہی میں پہلے بچے کی ماں بننے والی اداکارہ دیا مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔


اس ویڈیو میں دیا مرزا اور سمیرا کو معروف گلوکار جسٹن ویلنگٹن کے گانے ’ایکو ایکو مائی بیسٹ فرینڈ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں اور ساتھی بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اب تک اس ویڈیو کو 1لاکھ 26 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں جن میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں۔