• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر، ڈسٹری بیوشن آفس میں ڈاکے، ایک کروڑ 16لاکھ چھین لئے گئے

راولپنڈی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر، چوری، نقب زنی اور راہ زنی کی61 وارداتوں میں شہری ایک گاڑی، دو رکشوں 15موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات، 35موبائل فونز، 8بکروں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد میں بھی دس وارداتوں میں دو گاڑیاں، 4 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ ایران روڈ پر حنیف اللہ خان خٹک کے ڈسٹری بیوشن آفس میں تین مسلح ملزمان کیش کاؤنٹر سے 60لاکھ چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں فیصل ہمایوں سے کامران مارکیٹ کے پاس دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر موبائل، 4 ہزار روپے اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 7میں محمد مکرم نواز کے گھر سے ملزمان 13 تولہ طلائی زیورات اور 58ہزار 300 روپے لیکر فرار ہوگئے۔ تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں بجنیال پل کے قریب تین لڑکے بلال احمد سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ روات کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر تصدق علی شاہ اور اس کے بھائی مبشر علی شاہ سے‘ تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیور وقاص حسین اور اس کے دوست بابر محمود سے نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ سٹی کے علاقہ راجہ بازار میں محمدرضوان کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور 13لاکھ روپے لے گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں عبدالخالق کے دفتر سے جبکہ کمرشل مارکیٹ میں رؤف علی کی سائیکل چوری ہوگئی۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سید پور روڈ پر شیخ سجاد احمد کے دفترکے تالے توڑ کر نامعلوم چور پراپرٹی کی 11فائلیں لے گئے۔ تھانہ صادق آبادکے علاقہ حاجی چوک میں چوہدری فیصل کا ایک بکرا‘ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں الفت محمود کے تین بکرے‘ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ الممتازکالونی میں شیخ محمدبخش کے دوبکرے‘ ڈھوک گنگال سے شیریارخان کے دوبکرے چوری ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ بینک روڈ پر محمد ارشاد کی جیب سے موبائل اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک چوری ہوگئی۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ سٹی سینٹر کے باہر ناہید اختر سے پرس چھین لیا گیا جبکہ نامعلوم ملزم محمدحسن عامرہاشمی کی گاڑی سے موبائل فون مالیتی دولاکھ روپے اٹھا کر بھاگ گیا۔ تھانہ نصیرآبادکے علاقہ برٹش ہومز میں اظہر ممتاز کا ملازم حیات 10ہزارروپے اور موبائل‘ جبکہ قیصر محمود کی گاڑی سے موبائل چوری کر لیا گیا۔ منڈی مویشیاں میں مقصودالحسن اور میاں طلحہ محمود‘ تھانہ بنی کے علاقہ عادل محمود‘ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں حماد شفیق‘ سیونتھ روڈ پر چوہدری احمد بلال‘ نیشنل مارکیٹ کے قریب شہروز اشرف‘ ہولی فیملی‘ کمرشل مارکیٹ اور ڈبل روڈ پر موبائل چھین لئے گئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ کامران مارکیٹ میں عثمان قدیراعوان سے موبائل چھین لیا گیا۔ نصیرآباد میں عبدالحق‘ قاسم آباد میں وقاص اعظم‘ تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں محمد بشیر منہاس‘ تھانہ آراے بازارکے علاقہ مغل آباد میں نعیم عباس‘ تھانہ ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈ پر محمد عمران‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں سمیع‘ تھانہ سول لائن کے علاقہ سکیم ون میں محمد سلیم‘ تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں سمیع اللہ‘ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ بازار میں مہوش النساء‘ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں اختر حیات موبائل فون سے محروم ہوگئے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھوک کلہوڑ میں نعمت اللہ خان کے گھر جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ مبارک لین میں محمد عادل کے گھرکے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی اور طلائی زیورات لے گئے۔ تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں مسجد صدیق اکبر کے اندر نصب غلے کو راڈ سے توڑ کر چندہ کی رقم چوری کرلی گئی۔ تھانہ شہزاد ٹائون میں عمران عابد کے گھر چار نامعلوم مسلح افراد نے نقدی، زیورات اور دیگر سامان کل مالیتی 56لاکھ روپے چھین لیا۔ محمد ابرار نے ترنول پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرا کیری ڈبہ ایل ای ایچ 3276 روڈ سے چوری کر لیا۔ ابراہیم خان نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری کار آر آئی ایل 7720 پارکنگ سے چوری کر لی، صنوبر قیوم نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل بی اے ایل 666 ، محمد نادر نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل آر آئی این 5329 ، علی شان نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل جی ٹی این 5827 ، مبشر حسین نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل آر آئی ایل 6865 پارکنگ سے چوری کر لی۔ میرا جان نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ راشد مسیح و دیگر دو افراد نے میرے گھر سے نقدی، موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کر لئے، ناصر محمود نے کورال پولیس کو بتایا کہ حسنان نذیر نے میری کمپنی سے ایک کروڑ 7لاکھ روپے چوری کر لئے۔ محمد حنیف نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری گاڑی سے نقدی، گولڈن گھڑی ، فون، ڈالر کل مالیتی 29 لاکھ روپے چوری کر لئے۔ کراچی کمپنی پولیس نے ذوالفقار کی رپورٹ پر محمد آفتاب کے خلاف 3 کروڑ 65 لاکھ روپے ،شالیمار پولیس نے محمد یوسف کی رپورٹ پرمحمد نصیر کے خلاف ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اور آبپارہ پولیس نے راشد اصغر کی رپورٹ پر ذوالفقار کے خلاف 43 لاکھ 25 ہزار روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین