• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی کے شوہر کے بعد غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں ایک اور گرفتاری

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں ایک اور شخص کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ممبئی کے نواحی علاقے نیرول سے ریان تھارپ نامی ایک اور شخص کو غیر اخلاقی فلم بنانے کے کیس میں ملوث پائے جانے پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ روزگرفتار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم برانچ نے راج کندرا کو اس کیس سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھاجبکہ پولیس کے پاس راج کندرا کے خلاف واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین